راہل گاندھی کی ماہرین سے گفتگو، گریٹ نکوبار منصوبے سے ماحولیات اور قبائلی برادریوں کو سنگین خطرات کا انتباہ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 5, 2026362 Views


لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے گریٹ نکوبار منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دو ماہرین کے ساتھ ایک تفصیلی ویڈیو گفتگو جاری کی ہے، جس میں ماحولیات، مرجانی چٹانوں (کورل ریف) اور مقامی قبائلی برادریوں پر اس منصوبے کے ممکنہ اثرات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ گفتگو میں مرجانی چٹانوں کے ماہر ڈاکٹر وردھن پاٹنکر اور انڈمان و نکوبار میں طویل عرصے سے تحقیق کرنے والے محقق ڈاکٹر منیش چانڈی نے حصہ لیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ حال ہی میں انڈمان و نکوبار جزائر کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے گریٹ نکوبار کے جنگلات، ساحلی علاقوں اور مقامی آبادی سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق وہاں موجود قدرتی وسائل اور حیاتیاتی تنوع غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں اور مجوزہ منصوبے کے اثرات کو سنجیدگی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...