دہلی میں ایک بار پھر آندھی اور بارش کا یلو الرٹ، راجستھان اور جھارکھنڈ میں ہوگی ژالہ باری!

AhmadJunaidJ&K News urduJune 4, 2026362 Views


محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ میرٹھ، سہارنپور، شاملی، مظفر نگر میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے کا آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئیتصویر یو این آئی

i

user

google_preferred_badge

دہلی میں آئندہ 2 دنوں کے لیے آندھی اور بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اتر پردیش میں بھی آج بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ایک نیا مغربی اضطراب سرگرم ہو رہا ہے، جس کے باعث دہلی اور مغربی اتر پردیش میں بارش ہوگی۔ آئی ایم ڈی (ہندوستانی محکمہ موسمیات) کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مانسون کیرالہ، تمل ناڈو، لکشدیپ، بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال کے مزید کئی علاقوں تک پیش قدمی کر سکتا ہے۔

آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے آج اور کل صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ آندھی، طوفان اور بارش کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ دوپہر اور رات کے وقت بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج مغربی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ میرٹھ، سہارنپور، شاملی اور مظفر نگر میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے محکمۂ موسمیات نے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ گزشتہ روز بستی کا درجۂ حرارت ریاست میں سب سے زیادہ 42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے 5 سے 9 جون کے درمیان بہار میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) چلنے کی وارننگ دی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان کے بعض علاقوں میں آج بارش کے ساتھ ژالہ باری کے امکانات بھی ظاہر کیے ہیں۔ اسی طرح مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں بھی آئندہ چند دنوں تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کئی علاقوں میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کیرالہ، ساحلی کرناٹک اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں 9 جون تک کئی مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ کونکن-گوا، تمل ناڈو، پڈوچیری، لکشدیپ اور کرناٹک کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی شدید بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...