دہلی کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد بہار کے اسپتال میں زبردست آگ، کئی مریضوں کی موت

AhmadJunaidJ&K News urduJune 4, 2026362 Views


ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث بڑی آگ لگی ہو گی۔ آگ اور دھوئیں کے باعث متعدد مریض دم توڑ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

دہلی کے مالویہ نگر میں واقع ایک ہوٹل میں کل تباہ کن آگ لگنے کے ٹھیک ایک دن بعد بہار کے مظفر پور میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ آج یعنی4 جون کی صبح تقریباً 3:00 بجے، مظفر نگر کے سب سے بڑے اسپتال پرساد اسپتال کے آئی سی یو میں زبردست آگ لگ گئی، جس میں کئی مریض ہلاک ہوگئے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ آئی سی یو میں 15 بستر تھے۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ پندرہ افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے تین کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ باقی 12 مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق موجودہ معلومات ہے کے تین مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ 15 مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث بڑے پیمانے پر آگ لگی ہو گی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اندر پھنسے مریضوں کو راہگیروں کی مدد سے نکالا گیا۔ بچائے گئے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم کو صبح اطلاع موصول ہوئی کہ پرساد اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ بارہ افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ تین مریض دم توڑ گئے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...