
انہوں نے مزید بتایا کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے مجموعی طور پر 21,032 حجاج نے حج کے لیے روانگی اختیار کی تھی۔ ان میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عازمین شامل تھے۔ مجموعی تعداد میں 9,684 خواتین اور 11,348 مرد شامل تھے، جبکہ دو ہزار افراد قلیل مدتی حج پروگرام کے تحت روانہ ہوئے تھے۔ بغیر محرم حج پر جانے والی خواتین کی تعداد 43 رہی۔
حج کمیٹی کے مطابق دہلی سے مجموعی طور پر 54 پروازوں کے ذریعے عازمین کو سعودی عرب بھیجا گیا تھا اور ان کی واپسی بھی 54 پروازوں کے ذریعے مکمل ہوگی۔ حجاج کرام کی واپسی کا یہ سلسلہ جون کے اختتام تک جاری رہے گا اور دہلی پہنچنے والی آخری حج پرواز 30 جون کو متوقع ہے۔






