کمبوڈیا میں یو پی آئی ادائیگی کی سہولت شروع، ہندوستان کے ساتھ سیاحت اور تجارت کو فروغ ملنے کی امید

AhmadJunaidJ&K News urduJune 2, 2026361 Views


ریتیش شکلا نے کہا کہ ’’کمبوڈیا میں یو پی آئی ادائیگی کی سہولت کا آغاز اس سلسلے کا ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے ہندوستانی مسافروں کو بیرون ملک بھی جانے پہچانے اور آسان ادائیگی کا تجربہ ملے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>یو پی آئی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>یو پی آئی / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کی بین الاقوامی شاخ ’این آئی پی ایل‘ نے منگل کے روز کمبوڈیا میں یو پی آئی ادائیگی کی سہولت شروع کر دی ہے۔ اس سروس کا آغاز کمبوڈیا کے قومی کیو آر کوڈ سسٹم ’کے ایچ کیو آر‘ کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس سہولت کو فعال بنانے کے لیے ہندوستانی ادارے نے کمبوڈیا کے اے سی ایل ای ڈی اے بینک پی ایل سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

اس سروس کا آغاز کمبوڈیا کی راجدھانی نوم پنہ میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس تقریب میں نیشنل بینک آف کمبوڈیا (این بی سی) کی گورنر ڈاکٹر چیا سیری اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ پہل ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان سرحد پار کیو آر ادائیگی کے نظام کو جوڑنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس کے تحت اب ہندوستانی مسافر یو پی آئی پر مبنی موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے کمبوڈیا کے 45 لاکھ سے زائد تجارتی مراکز پر آسانی سے ادائیگی کر سکیں گے۔ ان مراکز میں سیاحتی مقامات، ریستوراں، ہوٹل اور ریٹیل اسٹور سمیت کئی مقامات شامل ہیں۔

منصوبہ کے اگلے مرحلے میں کمبوڈیا کے شہری بھی اپنے مقامی بینکنگ یا پیمنٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کر کے ہندوستان میں لاکھوں یو پی آئی کیو آر کوڈ والے تجارتی مراکز پر ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور باہم مربوط ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام تیار ہوگا۔ این پی سی آئی انٹرنیشنل کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد ریئل ٹائم، محفوظ اور انٹرآپریبل ڈیجیٹل لین دین فراہم کرنا ہے۔ اس سے ادائیگی کا عمل مزید آسان ہوگا، مسافروں کو سہولت ملے گی، ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان سیاحت اور تجارتی تعلقات کو بھی مضبوطی ملے گی۔

پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے تاجروں کو ہندوستان کے کروڑوں ڈیجیٹل ادائیگی کے صارفین تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ، انہیں کیش مینجمنٹ میں آسانی، نقد لین دین پر کم انحصار اور بہتر آپریشنل کارکردگی جیسے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ این پی سی آئی انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریتیش شکلا نے کہا کہ یہ پہل ہندوستان کے ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو سسٹم کی عالمی توسیع کی سمت میں ایک اہم کامیابی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ ’’کمبوڈیا میں یو پی آئی ادائیگی کی سہولت کا آغاز اس اس سلسلے کا ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے ہندوستانی مسافروں کو بیرون ملک بھی جانے پہچانے اور آسان ادائیگی کا تجربہ ملے گا، جبکہ کمبوڈیا کے تاجروں کو لاکھوں ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین تک رسائی حاصل ہوگی۔‘‘

اے سی ایل ای ڈی اے بینک پی ایل سی کے صدر اور گروپ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اِن چینی نے کہا کہ یہ شراکت داری کمبوڈیا کی ڈیجیٹل تبدیلی اور سرحد پار ادائیگی کے نظام کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس انضمام سے مسافروں کے لیے ادائیگی کی پیچیدگیاں اور غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کے چیلنجز کم ہوں گے، جبکہ مقامی تاجروں کو ایک وسیع ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی کا موقع ملے گا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...