’آئی پی ایل 2026‘ کی ایوارڈ تقریب میں چھائے رہے ویبھو سوریہ ونشی، ایوارڈ حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ کیا قائم

AhmadJunaidJ&K News urduJune 1, 2026364 Views

آئی پی ایل 2026 کی ایوارڈز تقریب میں ویبھو سوریہ ونشی کا مکمل غلبہ دیکھنے کو ملا۔ وہ آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں 5 انفرادی ایوارڈز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ویبھو سوریہ ونشی ایوارڈز کے ساتھ، تصویر ’ایکس‘ @IPL

ویبھو سوریہ ونشی ایوارڈز کے ساتھ، تصویر ’ایکس‘ @IPL

i

user

google_preferred_badge

آئی پی ایل 2026 ختم ہونے کے بعد بھی کرکٹ کی دنیا میں ہر طرف صرف ایک ہی نام کی گونج سنائی دے رہی ہے، اور وہ ہے ویبھو سوریہ ونشی۔ راجستھان رائلز کے اس 15 سالہ نوجوان بلے باز نے اس سیزن میں اپنی شاندار بلے بازی سے ایسا تہلکہ مچایا کہ بڑے بڑے ریکارڈز بھی پیچھے رہ گئے۔ پورے سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ویبھو نے اس سال اکیلے دم پر 5 بڑے ایوارڈز اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں جب ایوارڈز کا اعلان ہوا تو یوں محسوس ہوا جیسے پورا اسٹیج اسی نوجوان کھلاڑی کے لیے سجایا گیا ہو۔

آئی پی ایل 2026 کی ایوارڈز تقریب میں ویبھو سوریہ ونشی کا مکمل غلبہ دیکھنے کو ملا۔ وہ آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں 5 انفرادی ایوارڈز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ سیزن میں سب سے زیادہ 776 رنز بنانے پر انہیں آرینج کیپ کے ساتھ 10 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔ اس کے علاوہ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین مجموعی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں 15 لاکھ روپے اور موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کا اعزاز بھی ویبھو کے نام رہا، جس کے لیے انہیں 10 لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی۔ اتنا ہی نہیں، سیزن میں سب سے زیادہ 72 چھکے لگانے پر انہیں سپر سکس ایوارڈ کی ٹرافی اور 10 لاکھ روپے دیے گئے۔ علاوہ ازیں پورے سیزن میں سب سے خطرناک اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے کے لیے انہیں سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن بھی منتخب کیا گیا، جس کے انعام میں انہیں ٹاٹا سیرا کار دی گئی۔ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں سپر اسٹرائیکر بننے پر ویبھو کو ’ٹاٹا کرو‘ کار ملی تھی۔

اگرچہ ویبھو کی ٹیم راجستھان رائلز خطاب جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی، لیکن ویبھو نے اپنی طوفانی بلے بازی سے ٹی-20 کرکٹ کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا۔ انہوں نے اس سیزن میں مجموعی طور پر 72 چھکے لگائے، جو آئی پی ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل کے ایک سیزن میں 59 چھکوں کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ویبھو آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اَن کیپڈ کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کم ترین عمر میں اور سب سے کم گیندوں پر 1,000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...