مہرولی میں 5 منزلہ عمارت منہدم، 4 لوگوں کو ملبہ سے نکالا گیا، مزید کئی لوگوں کے ملبہ میں پھنسے ہونے کا اندیشہ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 30, 2026359 Views


ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ عمارت کا کچھ حصہ ابھی بن ہی رہا تھا۔ یعنی عمارت پوری طرح بنی نہیں تھی۔ اچھی بات یہ ہے کہ فائر بریگیڈ کو جیسے ہی حادثہ کی اطلاع ملی، فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>منہدم عمارت کا ملبہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>منہدم عمارت کا ملبہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

google_preferred_badge

جنوبی دہلی کے مہرولی تھانہ علاقہ میں 30 مئی کی شام ایک مکان اچانک منہدم ہونے کے بعد علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ اس حادثہ کی اطلاع دہلی فائر سروس کو شام تقریباً 7.44 بجے موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہرولی تھانہ کے تحت سیدالعجائب میں 5 منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ ریسکیو ٹیم نے سرگرمی دکھاتے ہوئے فوری طور پر کم از کم 4 لوگوں کو ملبہ سے باہر نکال لیا ہے۔ حالانکہ اب بھی کئی لوگوں کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس 5 منزلہ عمارت کا کچھ حصہ ابھی بن ہی رہا تھا۔ یعنی عمارت پوری طرح بن کر تیار نہیں ہوئی تھی۔ اچھی بات یہ ہے کہ فائر بریگیڈ محکمہ کو جیسے ہی حادثہ کی اطلاع ملی، فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ حالانکہ محکمہ کو پہلے ساکیت علاقہ سے عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملی تھی، پھر بعد حقیقی جائے وقوع کی جانکاری حاصل ہوئی اور ٹیم وہاں پہنچ کر ریسکیو مہم میں مصروف ہو گئی۔ حادثہ والی جگہ پر مقامی لوگوں کی مدد سے تیزی کے ساتھ ملبہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ جن 4 لوگوں کو ملبہ سے باہر نکالا گیا ہے، انھیں فوراً علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مکان کے ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوع پر راحت اور بچاؤ کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے ساتھ دیگر امدادی ایجنسیاں بھی موقع پر موجود ہیں اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دہلی فائر سروس کے حکام نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ فی الحال انتظامیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئی ہے اور امدادی کارروائیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس حادثہ کے باعث علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی مہم مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان اور ہلاکتوں کے بارے میں درست معلومات سامنے آ سکیں گی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...