
بہرحال، اب سپریم کورٹ نے بھی ونیش پھوگاٹ کو راحت دیتے ہوئے ٹرائلس میں کھیلنے کی منظوری دے دی ہے، لیکن ساتھ ہی ڈبلیو ایف آئی کی عرضی پر ان کا جواب بھی طلب کیا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ ہفتہ ہوگی۔ اب سبھی کی نظریں 30 اور 31 مئی کو ہونے والے ٹرائلس پر مرکوز ہیں، جہاں ونیش پھوگاٹ ایک بار پھر میٹ پر اپنی دعویداری پیش کرتی نظر آئیں گی۔






