بی جے پی نے چار ریاستوں میں ریاستی صدور کو تبدیل کیا، ہرش ملہوترا کو دہلی کا صدر بنایا

AhmadJunaidJ&K News urduMay 28, 2026363 Views


پارٹی صدر نتن نبین نے ہرش ملہوترا کو دہلی بی جے پی کا  نیاصدر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ ان کو وریندر سچدیوا کی جگہ دہلی بی جے پی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی ای این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی ای این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کوایک  تنظیمی رد و بدل کیا ، جس میں چار ریاستیں جن میں دہلی، پنجاب، تریپورہ اور ہریانہ  شامل ہیں،ان  میں اپنے نئے ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کیا۔پارٹی کے قومی صدر نتن نبین کی منظوری کے بعد پارٹی کے مرکزی دفتر کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ فہرست جاری کی گئی۔

اس بڑے تنظیمی رد و بدل کے تحت مرکزی وزیر ہرش ملہوترا کو دہلی بی جے پی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب میں پارٹی کو نئی بنیاد فراہم کرنے کے مقصد سے سینئر رہنما کیول سنگھ ڈھلوں کو پنجاب بی جے پی کا نیا صدر بنایا گیا ہے۔

ہریانہ میں تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے ارچنا گپتا کو ریاستی بی جے پی یونٹ کی صدارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں بھی قیادت تبدیل کرتے ہوئے ابھشیک دیب رائے کو تریپورہ بی جے پی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا کو دہلی ریاستی بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر نتن نبین نے ہرش ملہوترا کو دہلی بی جے پی کا  نیاصدر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ ہرش ملہوترا کو وریندر سچدیوا کی جگہ دہلی بی جے پی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...