مرادآباد میں عید الاضحی کا تہوار پرامن طریقے سے منایا گیا

AhmadJunaidJ&K News urduMay 28, 2026362 Views


تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تال میل کا ہی نتیجہ رہا کہ صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، بجلی کی سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے تعلق سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

اتر پردیش کے مرادآباد میں عیدالاضحیٰ کا تہوار جمعرات کو انتہائی پرامن اور خوشگوار ماحول میں منایا گیا۔ شہر کی مرکزی عیدگاہ پر صبح اہل ایمان نے پوری عقیدت کے ساتھ نماز ادا کی اور ملک و قوم کی ترقی اور امن و امان کی دعا مانگی۔ اس دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس فورس کی ٹیمیں مستعد دکھائی دیں۔ تہوار کو پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر راجیندر پینسیہ نے بتایا کہ مرادآباد میں عیدالاضحیٰ کی نماز بخیریت اور پرامن طریقے سے ادا کی گئی ہے۔ تہوار کو خوشگوار بنانے کے لیے پہلے ہی امن کمیٹی کی میٹنگیں منعقد کر کے تمام فریقین سے تال میل قائم کیا گیا تھا۔ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تال میل کا ہی نتیجہ ہے کہ صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، بجلی کی سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے تعلق سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ سکیورٹی کے پیش نظر شہری علاقے میں 11 مجسٹریٹوں کی تعیناتی کی گئی تھی، ساتھ ہی ضلع کے تمام 19 تھانوں میں ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار مجسٹریٹ کے طور پر سرگرم رہ کر صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے واضح کیا کہ سڑک پر نماز ادا کرنے یا ممنوعہ جانوروں کی قربانی کرنے پر پوری طرح روک ہے۔ قربانی کے بعد باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے نگر نگم اور گرام پنچایتوں کی طرف سے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ عوامی مقامات پر گندگی نہ پھیلے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت نگرانی کی بات کہتے ہوئے اہل علاقہ سے پرامن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ستپال انتل نے سکیورٹی انتظامات کی معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ نماز اور دیگر انتظامات کو بخیریت و عافیت مکمل کرانے کے لیے پولیس انتظامیہ، مجسٹریٹس اور شہری اداروں کے ساتھ تال میل قائم کر کے پہلے ہی ورک پلان تیار کر لیا گیا تھا۔ ضلع کو زون، سیکٹر اور سب سیکٹر میں تقسیم کر کے وافر تعداد میں پولیس فورس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ زیادہ تر مقامات پر نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ سکیورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے فوری رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے مستعد ہیں۔

اس کے ساتھ ہی، نگر نگم اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم چلا کر ٹریفک کے نظام کو ہموار بنایا گیا ہے۔ انتظامیہ اور پولیس کے سینئر حکام نے علاقے کا تفصیلی معائنہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عوامی سہولیات کی مسلسل سپلائی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...