ہندوستان سے امریکہ کے سین فرانسسکو جا رہے ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ طیارہ تقریباً 8 گھنٹوں تک ہوا میں رہنے کے بعد دہلی کی طرف لوٹایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سین فرانسسکو جا رہے اس طیارہ میں تقریباً 230 مسافر سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح تکنیکی خرابی سے متعلق جانکاری ملنے کے بعد اس طیارہ کو ہندوستان کی راجدھانی دہلی کی طرف لوٹانا پڑا۔ اس سلسلے میں کمپنی کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن تکنیکی خامی کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ میں خرابی کی خبر ملتے ہی پائلٹ نے طیارہ کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ (آئی جی آئی) کی طرف ڈائیورٹ کر دیا۔ حالانکہ اس بارے میں ایئرپورٹ مینجمنٹ اور ڈی جی سی اے کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔



































