وی ڈی ستیسن آج لیں گے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف، راہل-پرینکا سمیت کئی سرکردہ لیڈران کی ہوگی شرکت

AhmadJunaidJ&K News urduMay 18, 2026364 Views


آئی یو ایم ایل چیف صادق علی شہاب نے ایک پریس کانفرنس م یں کہا کہ نئی حکومت میں پارٹی کے 5 لیڈران کو وزارتی عہدہ سونپنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جن میں این شمس الدین، پی کے بشیر اور عبدالغفور شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وی ڈی ستیسن، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @vdsatheesan</p></div><div class="paragraphs"><p>وی ڈی ستیسن، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @vdsatheesan</p></div>

i

user

google_preferred_badge

کیرلم میں ترووننت پورم واقع سنٹرل اسٹیڈیم میں آج صبح 10 بجے نئی کابینہ کے وزراء کی حلف برداری ہونے والی ہے، کانگریس لیڈر وی ڈی ستیسن وزیر اعلیٰ عہد کا حلف لیں گے۔ ستیسن کے علاوہ 20 وزراء کی بھی حلف برداری ہوگی، جس کے لیے سبھی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ اس تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے علاوہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسی ہستیاں بھی شرکت کریں گی۔ بیرون ملک میں ہونے کے سبب ششی تھرور تقریب کا حصہ نہیں بن پائیں گے، لیکن کئی دیگر سرکردہ لیڈران کی موجودگی دیکھنے کو ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ وی ڈی ستیسن پاراوور اسمبلی سیٹ سے مستقل 6 بار رکن اسمبلی رہے ہیں اور کیرالہ کانگریس میں وہ اپنا ایک وقار رکھتے ہیں۔ دی گئی جانکاری کے مطابق کیرلم کی کابینہ میں ستیسن سمیت کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی شامل ہوں گے، جبکہ آئی یو ایم ایل سے 5 اور کیرالہ کانگریس، کیرالہ کانگریس (جیکب)، آر ایس پی و سی ایم پی سے 1-1 اراکین اسمبلی وزارتی عہدہ کا حلف لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کیرلم کابینہ میں 14 اراکین اسمبلی پہلی بار وزارتی عہدہ کا حلف لیں گے، جن میں سی پی جان، این شمس الدین، کے ایم شاجی، پی کے بشیر، وی ای عبدالغفور، پی سی وشنوناتھ، روزی ایم جان، بندو کرشن، ٹی صدیقی، کے اے تلسی اور او جے جنیش شامل ہیں۔ کانگریس نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر عہدے اپنے اپس رکھے ہیں۔ ترووَنچور رادھاکرشنن کو اسمبلی اسپیکر اور شنیمل عثمان کو ڈپٹی اسپیکر بنایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق حلف برداری تقریب میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سمیت کئی کانگریس لیڈران کی شرکت ہوگی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے بھی اس تقریب میں شامل ہو سکتے ہیں۔ بہرحال، سامنے آ رہی خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کے درمیان محکموں کی تقسیم پر گفت و شنید تقریباً مکمل ہو چکی ہے، کچھ معمولی چیزوں کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ محکموں سے متعلق حتمی فہرست رسمی طور پر گورنر کو پیش کی جائے گی اور منظوری کے بعد سرکاری گزٹ کے ذریعہ اسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...