وقت سے پہلے آسکتا ہے مانسون، 25 اور 27 مئی کے درمیان کیرالہ پہنچنے کی توقع، 5 ریاستوں میں تیز آندھی اور بارش کا الرٹ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 13, 2026363 Views


ہندوستان میں مانسون کی نوعیت تیزی سے بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔ بعض اوقات بارشیں مقررہ وقت سے تاخیر سے آتی ہیں، جب کہ بسا اوقات چند گھنٹوں میں اتنی زیادہ بارش ہو رہی ہے کہ سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ سائنسدانوں اور ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، سمندری درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور عالمی موسمی واقعات کے سبب مانسون کا روایتی چکر غیر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔ اس کا اثر زراعت، پانی کے انتظام، بجلی کی پیداوار اور شہروں کے نظام پر صاف دکھائی نظر آنے لگا ہے۔ اپنی تازہ ترین پیشین گوئی میں ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون ہفتے کے آخر تک جنوبی خلیج بنگال، بحیرہ انڈمان اور جزائر انڈمان اور نکوبار کے کچھ حصوں تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ طویل مدت میں مون سون کا وقت اور شدت دونوں ہی مزید غیر یقینی ہوتے جا رہے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...