سویندو ادھیکاری کے پی اے کو سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

AhmadJunaidJ&K News urduMay 7, 2026364 Views


بی جے پی رہنما سویندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ چندر ناتھ رتھ کو مغربی بنگال کے مدھیم گرام کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جس سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

مغربی بنگال میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔کل یعنی  بدھ کی دیر شام، بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) چندر ناتھ رتھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مدھیم گرام کے دوہریا موڑ میں پیش آیا۔ چندر ناتھ رتھ اس وقت اپنی کار میں تھے اور اپنے گھر کے قریب تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور جو ایک موٹر سائیکل پر آئے تھے، انہوں نے ان کی کار کو روکا اور یکے بعد دیگرے تین راؤنڈ فائرنگ کی۔ گولی سیدھی سینے میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا۔ ایک اور شخص جو واقعہ کے وقت چندر ناتھ رتھ کے ساتھ تھا، زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ متوفی چندر ناتھ رتھ کا سویندو ادھیکاری کے ساتھ گزشتہ پانچ سال سے تھا اور وہ ان کا بہت قریب سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے حالیہ انتخابات کے دوران انتخابی مہم کی اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ چندر ناتھ کے قتل کو سیاسی زاویہ سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے قریبی تعلقات اور انتخابی سرگرمی کے پیش نظر اس واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ملزم کی شناخت کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...