گجرات بی جے پی صدر کے شرمناک بیان پر کانگریس حملہ آور، راہل گاندھی نے کہا ’ناری وَندن کا مکھوٹا اتر گیا‘

AhmadJunaidJ&K News urduMay 2, 2026362 Views


راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ خود یہ کہہ چکے ہیں کہ عورت اپنی توہین کبھی نہیں بھولتی، لیکن بی جے پی اس بات کو نظر انداز کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

گجرات بی جے پی کے صدر جگدیش وشوکرما کے ایک مبینہ توہین آمیز بیان پر کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسے خواتین کی بے عزتی ٹھہرایا ہے۔ کانگریس کے مطابق وشوکرما نے پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ گینی بین ٹھاکور کے بارے میں نہایت نامناسب اور غیر شائستہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کر کانگریس نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم نے گینی بین ٹھاکور کی ساڑی کے پلّو میں بندھی پنچایت سیٹیں کھینچ لی ہیں… یہ گھٹیا بات گجرات بی جے پی صدر جگدیش وشوکرما نے کہی ہے۔ خاتون رکن پارلیمنٹ گینی بین ٹھاکور پر جگدیش وشوکرما کے ذریعہ کیا گیا یہ تبصرہ انتہائی شرمناک اور ہتک آمیز ہے۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی زبان نہ صرف ایک خاتون عوامی نمائندہ کی توہین ہے بلکہ اس سے بی جے پی کی خواتین کے تئیں سوچ بھی ظاہر ہوتی ہے۔

کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنے لیڈران کو خواتین کے خلاف نازیبا بیانات دینے کی گویا ترغیب دیتی ہے، اور کوئی لیڈر جتنا زیادہ غیر مہذب بات کرے، اسے اتنی ہی بڑی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کو اپنے صدر کے اس بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

دوسری طرف لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اس معاملے پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے گجرات بی جے پی صدر کے بیان کو خواتین کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’گجرات بی جے پی صدر نے کانگریس کی ہماری خاتون رکن پارلیمنٹ گینی بین ٹھاکر پر جو نازیبا تبصرہ کیا، اس سے ’ناری وندن‘ جیسے نعروں کے پیچھے چھپی حقیقت اب سامنے آ گئی ہے۔ یہ واقعہ بی جے پی کی خواتین مخالف ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے سوال اٹھایا کہ جو پارٹی اس طرح کی زبان استعمال کرتی ہے، وہ خواتین کو بااختیار بنانے یا انہیں حقوق دینے کی بات کیسے کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین اقتدار کو چیلنج کرتی ہیں، بی جے پی انہیں برداشت نہیں کر پاتی اور فوراً ان کے خلاف غیر مناسب رویہ سامنے آ جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ خود یہ کہہ چکے ہیں کہ عورت اپنی توہین کبھی نہیں بھولتی، لیکن بی جے پی اس بات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات سمیت پورے ہندوستان کی خواتین اس طرح کی توہین کا منھ توڑ جواب دیں گی۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...