یوپی میں گنگا ایکسپریس وے کا ٹول سب سے مہنگا، 905 روپے سے لے کر 11265 روپے تک ادا کرنا ہوگا ٹیکس

AhmadJunaidJ&K News urduApril 30, 2026359 Views


گنگا ایکسپریس وے پر 594 کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر دو پہیہ، تین پہیہ گاڑیوں اور رجسٹرڈ ٹریکٹر ڈرائیوروں کو 905 روپے ٹول دینے ہوں گے جبکہ کار، جیپ، وین اور ہلکی گاڑیوں کو 1800 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

i

user

گنگا ایکسپریس وے کا بدھ (29 اپریل) کو وزیر اعظم نریند مودی کے ہاتھوں افتتاح ہوا ہے۔ اس ایسکپریس سے میرٹھ سے پریاگ راج کا سفر اب مہنگا پڑنے والا ہے۔ 594 کلومیٹر لمبے اس ایکسپریس وے پر کار والوں کو ایک طرف کا مکمل سفر کرنے کے لیے 1800 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے گاڑی مالکان کی جیب پر کافی اثر پڑنے والا ہے۔ اتر پردیش حکومت نے گنگا ایکسپریس وے کے لیے ٹول کی شرحیں جاری کر دی ہیں۔ یہ شرحیں گاڑیوں کے اقسام کے مطابق طے کی گئی ہیں۔ مکمل 594 کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر دو پہیہ، تین پہیہ گاڑیوں اور رجسٹرڈ ٹریکٹر ڈرائیوروں کو 905 روپے ٹول دینے ہوں گے۔

کار، جیپ، وین اور ہلکی گاڑیوں کو 1800 روپے ٹول دینا ہوگا۔ جبکہ ہلکی کمرشیل اور مال بردار گاڑیوں کو 2840 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر بس اور ٹرک کی بات کریں تو انہیں 5270 روپے ٹول کے ادا کرنے ہوں گے۔ بھاری تعمیراتی مشینری، مٹی ہٹانے والی گاڑی اور ملٹی ایکسل گاڑیوں (ایم اے وی) کو 8760 روپے ٹول کے دینے پڑیں گے۔ جبکہ مشینی آلات والی ملٹی ایکسل گاڑیوں اور 7 یا اس سے زیادہ ایکسل والی بڑی گاڑیوں کے لیے ٹول کی شرح 11265 روپے طے کی گئی ہیں۔ ٹول کی یہ شرحیں فاسٹیگ کے ذریعہ آٹومیٹک طور پر کٹیں گی۔ ایکسپریس وے پر مجموعی طور پر 14 ٹول پلازا بنائے گئے ہیں، جن میں 2 مرکزی ٹول پلازا میرٹھ اور پریاگ راج میں ہیں، جبکہ باقی ریمپ پلازا انٹری-ایگزٹ پوائنٹس پر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ گنگا ایکسپریس وے شروع ہونے سے میرٹھ سے پریاگ راج کا سفر کم وقت میں مکمل ہوگا۔ عام سڑکوں سے جہاں یہ سفر 12-10 گھنٹے یا اس سے زیادہ گھنٹوں میں پورے ہوتے تھے اب 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ سفر محض 6 سے 7 گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔ یہ ملک کا سب سے طویل گرین فیلڈ ایکسپریس وے ہے، جو گنگا ندی کے متوازی ہے اور مغربی و مشرقی اترپردیش کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے 29 اپریل کو ہردوئی میں اس ایکسپریس وے کا افتتاح کیا تھا۔ یہ منصوبہ اترپردیش کو ’ایکسپریس وے پردیش‘ بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ بہتر کنیکٹیویٹی سے تجارت، سیاحت اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب اگر بات کریں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے (جو کانپور کو بھی جوڑتا ہے) کی تو رواں سال اپریل سے یہاں بھی ٹول کی شرحوں میں اضافہ ہوا تھا۔ کار/جیپ کے لیے تقریباً 655 سے 675، ہلکی کمرشیل گاڑیوں (ایل سی وی) کے لیے 1035 اور بس/ٹرک کے لیے 2150 روپے تک ٹول ہے۔ یہ 302 کلومیٹر طویل 6-لین ایکسپریس وے ہے، جس پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد مقرر کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...