کمل ہاسن اور وجئے سمیت کئی سرکردہ اداکاروں نے حق رائے دہی کا کیا استعمال

AhmadJunaidJ&K News urduApril 23, 2026362 Views


جنوبی ہند کے سپراسٹار رجنی کانت سادگی بھرے انداز میں ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وہ انتہائی پُرجوش دکھائی دیے۔ کیمرے کے سامنے سیاہی لگی انگلی دکھاتے ہوئے انھوں نے تصویر بھی کھنچوائی۔

<div class="paragraphs"><p>کمل ہاسن اپنی بیٹی شروتی ہاسن کے ساتھ ووٹنگ کے بعد، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>کمل ہاسن اپنی بیٹی شروتی ہاسن کے ساتھ ووٹنگ کے بعد، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

تمل ناڈو میں جمعرات کو اسمبلی کی سبھی 234 سیٹوں کے لیے حق رائے دہی کا عمل جاری ہے۔ عام لوگوں سے لے کر جنوبی ہند کے فلمی ستاروں تک سب نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں شریک ہوئے۔ ووٹنگ کے دوران مشہور ہستیوں کو دیکھ کر عام لوگ بھی خاصے پُرجوش نظر آئے۔ آئیے جانتے ہیں کہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں کچھ سرکردہ ستاروں نے کس انداز میں شرکت کی اور کس کا انداز سب سے منفرد رہا۔

  • جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت سادگی بھرے انداز میں ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وہ کافی خوش اور پرجوش دکھائی دیے۔ کیمرے کے سامنے انہوں نے سیاہی لگی انگلی دکھاتے ہوئے تصویر بھی کھنچوائی۔

  • کمل ہاسن اپنی بیٹی شروتی ہاسن کے ساتھ ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پہنچے۔ وہ عام لوگوں کے درمیان کافی دیر تک قطار میں کھڑے رہے اور اپنی باری آنے پر ہی ووٹ ڈالا۔ بعد میں انہوں نے عوام کو بھی ووٹنگ کے لیے ترغیب دی۔

  • اداکار وجے تھلاپتی فلمی دنیا چھوڑ کر سیاست میں آ چکے ہیں اور اس بار تمل ناڈو اسمبلی انتخاب میں بطور امیدوار میدان میں ہیں۔ وہ اپنی الگ پارٹی بنا کر الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کی نشست پیرمبور ہے۔ جمعرات کی صبح وجے تھلاپتی کو ووٹنگ کے لیے پہنچا دیکھ کر مداحوں کا ہجوم جمع ہو گیا اور کسی طرح وہ پولنگ بوتھ تک پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالنے میں کامیاب ہوئے۔

  • تمل ناڈو اسمبلی انتخاب میں وجے تھلاپتی کی ساتھی اداکارہ اور قریبی دوست تریشا کرشنن بھی ووٹ دینے پولنگ بوتھ پہنچیں۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وہ بھی کافی پرجوش نظر آئیں۔

  • اداکار اجیت بھی صبح سویرے ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پہنچے تھے۔ سفید سوٹ میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...