شیئر بازار میں پھر مچا کہرام، سینسسکس-نفٹی کھلتے ہی کریش

AhmadJunaidJ&K News urduApril 23, 2026359 Views


آبنائے ہرمز کو لے کر امریکہ-ایران میں کشیدگی کے ساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں آئے اچھال نے ایک بار پھر بازار کی حالت بگاڑ دی ہے۔ عالمی بازاروں سے بھی سینسیکس-نفٹی کے لیے ریڈ سگنل مل رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

جس کا ڈر تھا وہی ہوا ہندوستانی شیئر بازار کھلتے ہی کریش ہو گیا۔ بامبے اسکاٹ ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سینسیکس اپنے گزشتہ بند کے مقابلے اوپننگ کے ساتھ ہی 800 پوائنٹس سے زیادہ پھسل گیا تو وہیں نیشنل اسٹاک ایکچنج کا نفٹی انڈیکس 200 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ آبنائے ہرمز کو لے کر امریکہ-ایران میں کشیدگی کے ساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں آئے اچھال نے ایک بار پھر بازار کی حالت بگاڑ دی ہے۔ عالمی بازاروں سے بھی سینسیکس-نفٹی کے لیے ریڈ سگنل مل رہے تھے۔

بی ایس ای سینسیکس نے جمعرات کو شیئر بازار میں کاروبار کی شروعات ہونے کے ساتھ اپنے گزشتہ بند 78516 کے مقابلے میں پھسل کر 77983 کی سطح پر شروعات کی۔ اس کے کچھ ہی منٹوں میں انڈیکس کی گراوٹ تیز ہوتی چلی گئی اور سینسیکس 823 پوائنٹس پھسل کر 77693 پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ نہ صرف سینسیکس بلکہ این ایس ای نفٹی بھی ہی ایسی ہی چال کے ساتھ آگے بڑھتا نظر آیا۔ 50 شیئروں والا یہ انڈیکس اپنے گزشتہ بند 24378 کے مقابلے میں گراوٹ لے کر 24202 کی سطح پر کھلا اور پھسلتے ہوئے 24134 کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ کمزور عالمی اشاروں کے باعث پہلے ہی شیئر بازار میں گراوٹ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ گزشتہ کاروباری دن جہاں امریکی شیئر مارکیٹ ریڈ زون میں بند ہوئے تھے، تو وہیں جمعرات کو کھلنے کے ساتھ ہی ایشیائی بازار بکھرے ہوئے نظر آئے تھے۔ جاپان کا نکئی انڈیکس کھلنے کے ساتھ ہی پھسل گیا اور خبر لکھے جانے تک 650 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 58952 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس تقریباً 300 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25889 پر کاروبار کرتا نظر آ رہا تھا۔ دیگر ایشیائی شیئر بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس تقریباً ایک فیصد پھسلا تھا۔

شیئر مارکیٹ میں آئی اس بڑی گراوٹ کے پیچھے ایک بڑی وجہ امریکہ-ایران کشیدگی کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں اچانک آنے والا بڑا اچھال بھی ہے، جس نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے شیئر بازاروں کی حالت خراب کر دی ہے۔ دراصل بین الاقوامی بازار میں ایک بار پھر سے کچے تیل کی قیمت 100 ڈالر کے پار نکل گئی ہے۔ برنٹ کروڈ پرائس تقریباً 8 فیصد اچھل کر 104 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شروعاتی کاروبار میں 1095 شیئروں کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ریڈ زون میں ہوئی تھی اور نفٹی پر انٹرگلوب ایوی ایشن، ایس بی آئی لائف انشورنس، ایشین پینٹس، ایم اینڈ ایم کے شیئرز بہت زیادہ گراوٹ میں نظر آئے تھے۔ خبر لکھے جانے تک ٹیک مہندرا شیئر (2.60 فیصد)، ایم اینڈ ایم شیئر (2.20 فیصد)، ایٹرنل شیئر (2.15 فیصد) پھسل کر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ مِڈکیپ کیٹیگری میں شامل اشوک لے لینڈ شیئر (3.10 فیصد)، ڈکشن ٹیک شیئر (2 فیصد) کی گراوٹ میں نظر آئے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...