جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں مسلم تاریخ کی پانچ روزہ نمائش اختتام پذیر

AhmadJunaidJ&K News urduApril 19, 2026359 Views


نئی دہلی میں جماعت اسلامی ہند کے مرکز پر منعقد پانچ روزہ نمائش آج اختتام پذیر ہو گئی، جس میں اسلام اور مسلمانانِ ہند کی چودہ سو سالہ خدمات کو ماڈلز، ویڈیوز اور چارٹس کے ذریعے پیش کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

i

user

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر، ابوالفضل انکلیو اوکھلا میں اسلام اور مسلمانانِ ہند کی عظیم الشان تاریخ پر مبنی پانچ روزہ نمائش آج اختتام پذیر ہو گئی۔ ’دی وون لینڈ‘ کے عنوان سے منعقد اس منفرد اور معلوماتی نمائش میں ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کی ہمہ جہت خدمات کو جامع انداز میں پیش کیا گیا۔

یہ نمائش ’انڈین ہسٹری فورم‘ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس کا باقاعدہ افتتاح صبح 11:00 بجے ہوا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات موجود تھیں جن میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین مولانا سید سرور چشتی، مولانا اصغر علی امام مہدی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایم آرشمشاد سمیت دیگر دانشور اور سماجی رہنما شامل رہے۔

نمائش میں اسلام کی ہندوستان میں آمد سے لے کر مختلف ادوار میں مسلمانوں کی خدمات کو نمایاں کیا گیا۔ اسے نہایت خوبصورتی اور سلیقے سے ترتیب دیا گیا تھا، جہاں ماڈلز، پینٹنگس، چارٹس اور ویڈیوز کے ذریعے تعلیم، تجارت، سماجیات، سیاست، فن و ثقافت، روحانیت اور معاشرت جیسے شعبوں میں مسلمانوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فن تعمیر، زبان کی ترقی، ثقافتی اثرات اور سائنس و فلکیات میں پیش رفت کو بھی شامل کیا گیا۔

منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد تاریخ کو متوازن اور حقائق پر مبنی انداز میں پیش کرنا تھا تاکہ عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ انڈین ہسٹری فورم کے کنوینر ڈاکٹر شاداب موسی نے کہا تھا کہ گزشتہ چودہ سو برسوں میں مسلمانوں کی خدمات کو عام لوگوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

پانچ دن تک جاری رہنے والی اس نمائش میں طلبہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس نمائش نے نہ صرف تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کو متوجہ کیا بلکہ سنجیدہ مکالمے اور تاریخی شعور کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...