مغربی بنگال کی عوام اپنے ووٹ سے وعدہ خلافی کرنے والی پارٹیوں کو سخت جواب دے گی: کانگریس

AhmadJunaidJ&K News urduApril 16, 2026361 Views


غلام احمد میر نے کہا کہ ’’ریاست میں ترقی کی بنیاد انڈین نیشنل کانگریس نے رکھی تھی، جس کے دور میں سڑکیں، عمارتیں، اسپتال، کالج، یونیورسٹیاں اور کارخانے قائم کیے گئے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور سیاسی پارٹیاں عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایک دوسرے پر لگاتار الزامات عائد کر رہی ہیں۔ ریاست میں برسراقتدار ترنمول کانگریس اور مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کے درمیان الزامات اور چھینٹا کشی کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان کانگریس نے دونوں ہی پارٹیوں کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال کے انچارج غلام احمد میر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ترنمول کانگریس گزشتہ 15 برسوں سے ریاست میں برسر اقتدار ہے، جبکہ بی جے پی گزشتہ 12 برسوں سے مرکز میں حکومت کر رہی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں نے انتخابات کے دوران منشور جاری کر کے عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے، لیکن آج تک ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال کے حالات جوں کے توں ہیں اور عوام بنیادی سہولیات کے لیے آج بھی جدوجہد کر رہی ہے۔

غلام احمد میر نے میڈیا کے سامنے کانگریس کے ذریعہ مغربی بنگال میں کیے گئے کاموں کی کچھ مثالیں بھی سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں ترقی کی بنیاد انڈین نیشنل کانگریس نے رکھی تھی، جس کے دور میں سڑکیں، عمارتیں، اسپتال، کالج، یونیورسٹیاں اور کارخانے قائم کیے گئے۔‘‘ انہوں نے ترنمول کانگریس پر الزام عائد کہ اس کی حکومت نے ریاست کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ایسا کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک کے مختلف حصوں سے لوگ روزگار کی تلاش میں مغربی بنگال آتے تھے، لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ یہاں کے نوجوان بہتر مواقع کی تلاش میں دیگر ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں عوام ان پارٹیوں کو ان کے وعدہ خلافیوں کا جواب اپنے ووٹ سے دیں گی اور کانگریس ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھرے گی۔ کانگریس لیڈر نے پارٹی کارکنان سے اپیل بھی کی کہ وہ عوام کے درمیان جا کر پارٹی کی پالیسیوں اور ماضی کی ترقیاتی خدمات کو سامنے رکھیں تاکہ ریاست میں ایک بار پھر ترقی کا عمل شروع کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...