
ہنگولی کے ضلع مجسٹریٹ راہل گپتا نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پانگرا شندے گاؤں کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے۔ یہاں کچھ گھروں اور کمیونٹی سینٹرز کی دیواروں میں دراڑیں دیکھی گئیں۔ تاہم جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ وہیں ناندیڑ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.7 تھی۔ انہوں نے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ایک ریڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی صبح 8:45 پر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع کی تحصیل وسمت کے شیرلی گاؤں میں زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔






