
قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہونے ہیں، لیکن اس پر اب بھی معمہ برقرار ہے، کیونکہ ایران نے بات چیت سے قبل 2 شرائط رکھ دی ہیں۔ پہلی، شرط لبنان میں جنگ بندی نافذ کرنے کی ہے، اور دوسری شرط ہے ایران کے وہ اثاثے جو امریکہ نے منجمد کر رکھے ہیں، انہیں جاری کیا جائے۔ اس درمیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، تاہم ایرانی وفد ابھی تک وہاں نہیں پہنچا ہے۔





