کانگریس نے بارامتی میں ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا کیا فیصلہ، اجیت پوار کے اعزاز میں اٹھایا گیا قدم

AhmadJunaidJ&K News urduApril 9, 2026363 Views


کانگریس نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب اجیت پوار کی افسوسناک موت کے سبب ہو رہا ہے، اس لیے پارٹی نے اعزاز کے طور پر انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اجیت پوار، تصویر ’ایکس‘</p></div><div class="paragraphs"><p>اجیت پوار، تصویر ’ایکس‘</p></div>

i

user

مہاراشٹر کی سیاست میں بارامتی اسمبلی حلقہ کے لیے ضمنی انتخاب نے ایک اہم موڑ لے لیا ہے۔ کانگریس نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ یہ فیصلہ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کے بعد خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر لیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد اب بارامتی اسمبلی سیٹ پر انتخاب کا ماحول پوری طرح بدل گیا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چنیتھالا نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے امیدوار کو میدان سے ہٹانے کی ہدایت دے دی ہے۔ کانگریس امیدوار آکاش مورے نے پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا تھا، لیکن اب اسے واپس لیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرچۂ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، اس لیے یہ فیصلہ انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

اس معاملہ میں کانگریس کا کہنا ہے کہ بارامتی ضمنی انتخاب اجیت پوار کے افسوسناک انتقال کے سبب ہو رہا ہے، اس لیے پارٹی نے اعزاز کے طور پر انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ ایسے وقت میں سیاسی مقابلے سے دور رہنا مناسب ہے۔ یہ قدم سیاسی اخلاقیات اور حساسیت کو دھیان میں رکھ کر اٹھایا گیا ہے۔

اس فیصلہ سے قبل کئی لیڈران نے کانگریس سے انتخاب نہ لڑنے کی اپیل کی تھی۔ شرد پوار، سپریا سولے اور روہت پوار سمیت کئی لیڈران نے کانگریس سے ضمنی انتخاب کو بلامقابلہ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ انتخاب ایک دردناک حادثہ کے بعد ہو رہا ہے، اس لیے اسے باعزت طریقے سے ہونا چاہیے۔

بہرحال، کانگریس کے ذریعہ انتخابی میدان سے قدم پیچھے کھینچنے کے بعد سنیترا پوار کا راستہ آسان ہو گیا ہے۔ اگر دیگر کوئی بڑا امیدوار سامنے نہیں آتا، تو یہ انتخاب تقریباً بلامقابلہ ہو سکتا ہے۔ بارامتی سٹی پر اجیت پوار 8 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے تھے اور یہ حلقہ ان کے سیاسی اثر کا قلعہ مانا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...