’ایران کو اسلحہ دینے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف ہوگا عائد‘، ایران سے جنگ بندی کے بعد ٹرمپ کا بیان

AhmadJunaidJ&K News urduApril 8, 2026359 Views


امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’امریکہ اب ایران میں یورینیم افزودگی نہیں کرے گا۔ ہم جوہری باقیات کو زمین سے کھود کر نکالیں گے۔ ایران کے جوہری ٹھکانوں پر سیٹلائٹ سے سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئیڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی

i

user

جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایسا بیان دیا ہے، جس نے ’ٹیرف وار‘ کو ایک بار پھر سرخیوں میں لا دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایران کو اسلحہ دینے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ یہ بیان انھوں نے ایران کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں کو رکھتے ہوئے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایران میں مثبت طریقے سے اقتدار میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ہماری 15 میں سے کئی شرطوں پر ایران راضی ہوا ہے۔ ان میں سے کچھ پر پہلے سے اتفاق ہے۔ اب یورینیم کی افزودگی نہیں کی جائے گی۔ امریکہ اب ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔‘‘

ٹیرف معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ایران کے دوست ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’جو بھی ملک ایران کو اسلحہ سپلائی کرے گا، اس پر امریکی سخت ایکشن لے گا۔ ایسے ممالک سے امریکہ آنے والے ہر سامان پر 50 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔‘‘ یہ بیان انھوں نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دیا ہے۔ پوسٹ میں انھوں نے یہ بھی صاف کر دیا ہے کہ ٹیرف معاملہ میں کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

ظاہر ہے، 50 فیصد ٹیرف کا اثر یہ ہوگا کہ اگر کسی ملک پر یہ ٹیکس لگتا ہے تو وہاں سے آنے والی چیزیں امریکہ میں مہنگی ہو جائیں گی۔ اس کےع لاوہ اس سے دنیا کے بڑے ممالک کے درمیان تجارتی رشتے بگڑ سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا ی بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مغربی ایشیا میں پہلے سے ہی کافی کشیدگی ہے۔ اس سے عالمی سیاست مزید گرما سکتی ہے۔

بہر حال، ٹرمپ نے یورینیم افزودگی معاملہ پر کہا کہ ’’امریکہ اب ایران میں یورینیم افزودگی نہیں کرے گا۔ ہم جوہری باقیات کو زمین سے کھود کر نکالیں گے۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری ٹھکانوں پر سیٹلائٹ سے سخت نظر رکھی جا رہی ہے اور وہاں اب تک کسی بھی چیز کو چھیڑا نہیں گیا ہے۔ اگر ایران ان شرطوں کو مانتا ہے تو امریکہ اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ بدلے میں ایران پر لگی سخت پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...