
منی پور کے وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ متحد رہیں اور ان عناصر کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں جو سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نشیبی علاقے میں واقع موئرانگ ٹرونگلاوبی، چوراچاندپور کے پہاڑی کے پاس ہے اور 2023 و 2024 میں نسلی تصادم کے عروج پر ہونے کے دوران یہاں مسلسل گولی باری کے واقعات پیش آئے تھے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ منگل کو ٹرونگلاوبی کے پاس کے علاقے سے ایک دھماکہ خیز آلہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔






