ہندوستان ’امداد‘ لینے آنے والا تھا ایرانی جہاز، مشہد مقدس کے ایئرپورٹ پر امریکی ایئراسٹرائیک میں تباہ

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 31, 2026361 Views


بتایا جارہا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ایرانی طیارہ یکم اپریل کو ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی پہنچنے والا تھا۔ ہندوستان نے 18 مارچ کو ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذریعے طبی سامان کی پہلی کھیپ ایران کو بھیجی تھی۔ اس سلسلے میں نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارت خانے کی جانب سے امداد کے لیے ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ہندوستان کے کئی شہروں میں لوگ امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ مسلط کردہ جنگ سے متاثر ایرانی عوام کی مدد کے لیے امدادی رقم اور سامان عطیہ کر رہے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...