کسان لیڈر راکیش ٹکیت بھونیشور میں گرفتار، کسانوں کی تحریک میں شرکت سے روکا گیا

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 30, 2026358 Views


بھونیشور میں کسانوں کی تحریک 22 مارچ سے جاری ہے۔ پیر کے روز بڑی تعداد میں کسان اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران بی کے یو ترجمان راکیش ٹکیت کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>راکیش ٹکیت / تصویر: آئی اےاین ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>راکیش ٹکیت / تصویر: آئی اےاین ایس</p></div>

i

user

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کو اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے اور انہیں حمایت دینے گئے تھے، لیکن مظاہرہ گاہ کی طرف جاتے وقت پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی بھارتیہ کسان یونین اور دیگر کسان تنظیموں کے کارکنان میں ناراضگی اور غصے کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مختلف مسائل کو لے کر بھونیشور میں کسانوں کی تحریک 22 مارچ سے جاری ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر پیر کو بڑی تعداد میں کسان اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران تحریک میں حمایت کے لیے جا رہے بی کے یو ترجمان راکیش ٹکیت کو پولیس نے روک لیا اور گرفتار کر لیا۔

بی کے یو کے ضلعی صدر نوین راٹھی نے اس واقعہ پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری کسانوں کی تحریک کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈیشہ کے کسان پانی، جنگل اور زمین جیسے اہم مسائل کو لے کر تحریک چلا رہے ہیں۔ بی کے یو کی اعلیٰ قیادت اس معاملے میں سنجیدگہ سے تبادلہ خیال کر رہی ہے اور موجودہ حالات پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کے خلاف تحریک شروع کی جا سکتی ہے۔

راکیش ٹکیت کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں کسانوں کے مسائل ایک بار پھر بحث کے مرکز میں ہیں۔ بی کے یو اور دیگر کسان تنظیمیں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ راکیش ٹکیت کی گرفتاری کو کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے کسان تنظیموں میں بے چینی اور غصہ بڑھ گیا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...