شمال مغربی ہندوستان میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارش؛ جموں و کشمیر میں دو شاہراہیں بند

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 30, 2026362 Views


اتوار کو ہماچل پردیش کے روہتانگ پاس اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں برفباری ہوئی۔ کلّو اور لاہول سپتی اضلاع کی اونچی چوٹیوں پر اتوار کی صبح سے دوپہر تک برفباری ہوئی۔ روہتانگ پاس میں 20 سینٹی میٹر، کوکسار میں 3 سینٹی میٹر، شکولہ میں 15 سینٹی میٹر، کنزوم پاس میں 15 سینٹی میٹر اور برلاچا میں 20 سینٹی میٹر برف درج کی گئی۔ برفباری کے باعث شنکولہ ٹاپ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔ سیاحتی شہر منالی سے اٹل ٹنل روہتانگ کی طرف جانے والا ٹریفک دوپہر تک متاثر رہا۔ شملہ اور دھرم شالہ سمیت درمیانی اور زیریں علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس سے ہماچل پردیش میں ایک بار پھر سردی بڑھ گئی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...