نیرو مودی کے بچنے کی کوشش ناکام، حوالگی کا راستہ ہوا صاف، لندن ہائی کورٹ نے خارج کی عرضی

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 26, 2026360 Views


نیرو مودی جو ایک مفرور ہیرا کاروباری ہے، اس نے اپنی حوالگی کو چیلنج کرنے کے لیے ’ہائی کورٹ آف جسٹس، کنگس بنچ ڈویژن‘ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

 نیرو مودی، تصویر آئی اے این ایس نیرو مودی، تصویر آئی اے این ایس

i

user

لندن ہائی کورٹ نے نیرو مودی کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نیرو مودی نے ہندوستان میں اپنی حوالگی کے معاملے کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہندوستان میں اس پر 13000 کروڑ کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالے میں ملوث ہونے کے الزام ہیں۔ نیرو مودی جو ایک مفرور ہیرا کاروباری ہے، اس نے اپنی حوالگی کو چیلنج دینے کے لیے ہائی کورٹ آف جسٹس، کنگس بنچ ڈویژن کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

اس معاملے پر کراؤن پراسیکیوشن سروس کے وکیل نے زوردار بحث کی، جس میں انہیں سی بی آئی کی ایک مخصوص ٹیم کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا۔ اس ٹیم میں وہ تفتیشی افسران بھی شامل تھے جو سماعت کے لیے خاص طور پر لندن گئے تھے۔ مودی کی درخواست اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری کے معاملے میں آئے فیصلے پر مبنی تھا۔ حالانکہ سی بی آئی کی مربوط کوششوں نے اس چیلنج پر کامیابی سے قابو پا لیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ مودی کی عرضی اور اس سے وابستہ حالات اتنے غیر معمولی نہیں تھے کہ معاملہ کو پھر سے کھولا جائے۔

واضح رہے کہ سی بی آئی 2018 سے ہی نیرو مودی کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے، کیونکہ وہ ایک سرکاری بینک سے منسلک بڑے مالیاتی گھوٹالے میں شامل تھا۔ برطانیہ کی عدالتوں نے 2019 میں اس کی گرفتاری کے بعد اس کی حوالگی کو منظوری دے دی تھی اور تب سے اس نے گزشتہ تمام اپیلوں کو خارج کر دیا ہے۔ اس نے قانونی رکاوٹوں کو دور کر لیا ہے اور ہندوستان میں اس کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں دی گئی یقین دہانی کو قبول کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیرو مودی پر اپنے ماموں میہول چوکسی کے ساتھ مل کر پی این بی کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے۔ صرف نیرو مودی پر ہی 6498.20 کروڑ روپے کے غبن سے جڑے الزامات ہیں۔ اس قانونی جنگ کا مثبت نتیجہ اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہندوستانی حکومت کی مسلسل کوششوں اور عزم کو واضح کرتا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...