کروڑی مل کالج کے شعبۂ اردو میں نشستوں میں نمایاں اضافہ، داخلوں کی تعداد 23 سے بڑھا کر 40 کی گئی

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 24, 2026360 Views


شعبۂ اردو کے استاد ڈاکٹر ندیم احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شعبۂ اردو میں نشستوں میں اضافہ اردو زبان و ادب کے فروغ کی سمت ایک اہم اور خوش آئند قدم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کروڑی مل کالج</p></div><div class="paragraphs"><p>کروڑی مل کالج</p></div>

i

user

نئی دہلی: کروڑی مل کالج، دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے لیے یہ ایک نہایت خوش آئند اور تاریخی پیش رفت ہے کہ گریجویٹ سطح پر اردو مضمون کی نشستوں میں نمایاں اضافہ منظور کر لیا گیا ہے۔ آئندہ تعلیمی سال سے شعبۂ اردو میں داخلوں کی تعداد 23 سے بڑھا کر 40 کر دی گئی ہے۔ اس اہم فیصلے کو اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کی تعلیمی اہمیت کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نشستوں میں اضافہ کا یہ مطالبہ گزشتہ کئی برسوں سے زیر غور تھا۔ اس کی منظوری سے نہ صرف اردو کے طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم ہوں گے بلکہ کروڑی مل کالج میں اردو زبان و ادب کی تدریسی، ادبی و تحقیقی سرگرمیوں کو بھی نئی توانائی اور وسعت حاصل ہوگی۔ اس اقدام سے اردو میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے تعلیمی راستے مزید ہموار ہوں گے اور زبان و ادب کی روایت کو مضبوطی ملے گی۔ اس اہم کامیابی میں کالج کے معزز پرنسپل پروفیسر دنیش کھٹر کی سرپرستی اور رہنمائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کی مثبت سوچ، تعلیمی بصیرت اور ادارہ جاتی تعاون کے نتیجے میں شعبۂ اردو کی اس دیرینہ خواہش کو عملی شکل مل سکی۔ اس کے ساتھ ہی شعبۂ اردو کے اساتذہ کی مسلسل محنت، سنجیدہ کاوشوں اور تعلیمی سرگرمیوں نے بھی اس فیصلے کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس تعلق سے بات کرتے ہوئے شعبۂ اردو کے استاد ڈاکٹر ندیم احمد نے نمائندہ کو فون پر بتایا کہ شعبۂ اردو میں نشستوں میں اضافہ یقیناً ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا فیصلہ ہے۔ اس سے اردو زبان و ادب میں دلچسپی رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف شعبۂ اردو کی تدریسی اور ادبی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا بلکہ کالج میں اردو زبان و ادب کی علمی روایت بھی مزید مستحکم ہوگی۔

شعبۂ اردو اس تاریخی پیش رفت پر کالج انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور اردو زبان و ادب سے وابستہ تمام احباب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ شعبہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ اردو زبان و ادب کی تدریس، تحقیق اور ترویج کے لیے اپنی کوششیں آئندہ بھی اسی سنجیدگی، خلوص اور علمی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...