الپوژا میں برڈ فلو کی ہوئی تصدیق، 6000 پرندوں کو مارنے کا فیصلہ، انتظامیہ کے ذریعہ ایڈوائزری جاری

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 19, 2026359 Views


افسران نے بتایا کہ متاثرہ علاقہ کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود پرندوں کو مارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے لیے فوری رد عمل دستہ (ریپڈ رسپانس ٹیم) کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>برڈ فلو / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>برڈ فلو / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

کیرالہ میں ایک بار پھر برڈ فلو نے دہشت پھیلا دی ہے۔ الپوژا ضلع میں برڈ فلو کے انفیکشن کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد انتظامیہ الرٹ ہے اور سخت اقدام کیے گئے ہیں۔ الپوژا ضلع کی مہما گرام پنچایت کے وارڈ 7 میں برڈ فلون کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد افسران نے جمعرات کو جانکاری دی کہ متاثرہ علاقہ میں تقریباً 6000 پرندوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کلکٹر کی صدارت میں مکتلف محکموں کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی گئی، جس میں پرندوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مویشی پروری محکمہ نے متاثرہ علاقہ کے مرکز سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں پرندوں کو مارنے کی مہم چلانے کے لیے فوری رد عمل دستہ (ریپڈ رسپانس ٹیم) کی تعیناتی کر دی ہے۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پرندوں کو مارنے کی مہم 21 مارچ کی صبح سے شروع کی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ نے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سبھی محکموں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ افسران نے کہا ہے کہ اگر کہیں بڑی تعداد میں پرندوں کی غیر معمولی طریقے سے موت ہوتی ہے، تو اس کی اطلاع فوراً قریبی ویٹنری ہاسپیٹل کو دی جائے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ مردہ پرندوں کو سنبھالتے وقت ماسک اور دستانہ جیسی احتیاطی ترکیب استعمال کی جائے۔ ہدایات کے مطابق مردہ پرندوں کو گہرائی میں دفن کر چونا اور بلیچنگ پاؤڈر جیسے جراثیم کش کا استعمال کیا جائے۔ ساتھ ہی علاقہ کے پولٹری فارموں کو سکت بایوسیکورٹی ترکیبیں نافذ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز کوزیکوڈ ضلع کے پنگڈ، اولاونّا، ککوڈی، پیرومنّا پنچایتوں اور نلالم علاقہ میں بھی برڈ فلو کے معاملے سامنے آئے تھے۔ اس واقعہ سے ریاست میں سخت احتیاطی اقدام کیے گئے ہیں اور سبھی محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ الپوژا ضلع میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد لوگوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...