آسام اسمبلی انتخاب سے عین قبل آسام گن پریشد کے سرکردہ لیڈر جینت کھاؤند سمیت کئی شخصیات کانگریس میں شامل

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 9, 2026359 Views


گورو گگوئی نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جینت کھاؤند جیسے زمین سے جڑے لیڈران کا کانگریس میں آنا آسام میں بہہ رہی تبدیلی کی لہر کا اشارہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جینت کھاؤند و دیگر لیڈران کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد</p></div><div class="paragraphs"><p>جینت کھاؤند و دیگر لیڈران کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد</p></div>

i

user

آسام اسمبلی انتخاب سے عین قبل ریاست میں کانگریس کو ایک اہم کامیابی اس وقت ملی جب کئی سرکردہ شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پیر کے روز ’آسام گن پریشد‘ کے سابق قومی مالیاتی سکریٹری جینت کھاؤند نے درجنوں لیڈران کے ساتھ کانگریس کا دامن تھام لیا۔ نئی دہلی واقع کانگریس دفتر میں انہیں پارٹی میں شامل کرایا گیا۔

اس موقع پر آسام کے انچارج جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ الور، آسام کے لیے کانگریس کے سینئر مبصر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، ریاستی صدر گورو گگوئی اور قومی سکریٹری منوج چوہان خاص طور پر موجود رہے۔ گورو گگوئی نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جینت کھاؤند جیسے زمینی سطح سے جڑے لیڈر کا کانگریس میں آنا آسام میں چل رہی تبدیلی کی لہر کا اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام کی عوام کے دلوں میں وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف غصہ ہے اور وہ ان کی منمانی سے تنگ آ چکی ہے۔

گورو گگوئی کے مطابق برسر اقتدار طبقہ میں موجود کئی لوگوں کو موجودہ قیادت میں گھٹن محسوس ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ فعال کارکنوں کو کنارے کر کے نااہل بنا رہے ہیں اور بدعنوان لوگوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ گورو گگوئی نے ریاست میں کانگریس کی مضبوط پوزیشن کے بارے میں بھی میڈیا کے سامنے ذکر کیا اور کہا کہ اس بار عوام کا ساتھ پوری طرح کانگریس کو ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے آسام انچارج جتیندر سنگھ نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا واحد مقصد علاقائی شناخت اور علاقائی پارٹیوں کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے اڈیشہ اور بہار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پہلے علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرتی ہے اور بعد میں ان کا وجود مٹا دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام میں بھی جب سے ہیمنت حکومت آئی ہے، تب سے آسام گن پریشد کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ انہوں نے جینت کھاؤند کا کانگریس پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی اقدار پر قائم رہے ہیں۔ ان کے کانگریس میں آنے سے آسام کی ثقافت اور اقدار کو بچانے کی لڑائی کو تقویت ملے گی۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...