گیانیش کمار کی مخالفت میں اتری ترنمول کانگریس، پارلیمنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف لائے گی مواخذہ کی تحریک

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 9, 2026365 Views


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی الیکشن کمیشن کا غلط استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن اس کے اشاروں پر ہی کام کر رہا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار</p></div><div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار</p></div>

i

user

مغربی بنگال میں ایس آئی آر پر تنازعہ کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اب چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کی مخالفت میں اتر چکی ہے۔ ٹی ایم سی ان کے خلاف مواخذہ کی تحریک لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر ٹی ایم سی کے ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے خلاف رواں پارلیمانی سیشن میں مواخذے کا نوٹس دیا جائے گا۔ دراصل ٹی ایم سی بجٹ سیشن کے پہلے حصے میں ایسا چاہتی تھی، لیکن کانگریس تب پہلے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی تھی۔ اسی ناراضگی کی وجہ سے اسپیکر والی تحریک پر ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ نے دستخط نہیں کیے تھے۔

دوسری جانب اب بجٹ کے دوسرے سیشن میں ٹی ایم سی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ اب اپوزیشن بھی زبانی طور پر گیانیش کمار کو ہٹانے کے لیے مواخذہ کی تحریک لانے پر متفق ہے، اسے پارلیمنٹ کے رواں سیشن میں لایا جائے گا۔ اس کے لیے ڈرافٹ تیار کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے اور اس کے بعد ضروری تعداد سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کے دستخط کرائے جائیں گے۔ حالانکہ اسٹریٹجک طور پر ابھی یہ طے نہیں کیا گیا ہے کہ اسے لوک سبھا میں لایا جائے گا یا راجیہ سبھا میں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے اعلان کے بعد سے ہی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ٹی ایم سی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر حملہ آور ہیں۔ ٹی ایم سی نے بار بار گیانیش کمار پر بی جے پی کے اشاروں پر چلنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ایم سی اور ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی الیکشن کمیشن کا غلط استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن اس کے اشاروں پر ہی کام کر رہا ہے۔‘‘

ایس آئی آر کی حتمی ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے بی جے پی پر الیکشن کمیشین کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ حتمی ووٹر لسٹ سے من مانے طریقے سے نام نکالے جا رہے ہیں۔ بی جے پی منظم طریقے سے ہر جمہوری ادارے اور آئینی عہدے کا غلط استعمال کر رہی ہے، تاکہ وہ اپنے عوام دشمن عزائم کو پورا کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اتوار (8 مارچ) کو 3 روزہ دورے پر کولکاتہ پہنچے تھے۔ ہوائی اڈے پر کچھ لوگوں نے انہیں کالے جھنڈے دکھائے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ 3 روزہ دورے کے دوران گیانیش کمار آئندہ اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کولکاتہ میں کمیشن کے افسران کی ایک میٹنگ میں حصہ لیں گے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...