راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی، نئی حکومت کو میرا تعاون حاصل رہے گا: نتیش کمار

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 5, 2026359 Views


نتیش کمار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پارلیمانی زندگی کے آغاز سے ہی میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں بہار قانون ساز مجلس کے دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بنوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

i

user

راجیہ سبھا جانے کی خبروں کے درمیان بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جمعرات (05 مارچ) کو وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے آپ نے مجھ پر جو اعتماد اور حمایت برقرار رکھی ہے، اسی کی بنیاد پر ہم نے بہار اور آپ تمام لوگوں کی پوری ایمانداری سے خدمت کی ہے۔ آپ کے بھروسے اور حمایت کی طاقت ہی تھی کہ بہار آج ترقی اور وقار کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ اس کے لیے میں نے پہلے بھی کئی بار آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 پوسٹ میں نتیش کمار نے آگے لکھا کہ ’’پارلیمانی زندگی کے آغاز سے ہی میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں بہار قانون ساز مجلس کے دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بنوں۔ اسی سلسلے میں، اس بار ہونے والے انتخابات میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’میں آپ کو پوری ایمانداری سے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ میرا یہ رشتہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور آپ کے ساتھ مل کر ایک ترقی یافتہ بہار بنانے کا عزم پہلے کی طرح قائم رہے گا۔ جو نئی حکومت بنے گی، اسے میرا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل رہے گی۔‘‘

دوسری جانب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے راجیہ سبھا رکن بننے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے جے ڈی یو کارکن نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک ہے۔ جو نتیش کمار طلبہ تحریک سے لے کر آج تک بہار کے عوام کی خدمت کرتے رہے… بہار کے عوام انہیں اپنا خاندان مانتے ہیں۔ نتیش کمار کے علاوہ یہاں کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نہیں ہو سکتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ برقرار رہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...