یوتھ کانگریس صدر ادے بھانو چِب کو مل گئی ضمانت، ریمانڈ میں توسیع کی وجہ پیش نہیں کر پائی پولیس

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 28, 2026361 Views


انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنی ہدایت میں کہا کہ کرائم برانچ ریمانڈ میں توسیع کی ضرورت کی خاطر خواہ وجوہات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

<div class="paragraphs"><p>یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب / ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب / ویڈیو گریب</p></div>

i

user

 انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو بڑی راحت ملی ہے۔ اے آئی سمٹ کے دوران احتجاج کرنے کے معاملے میں دیر رات پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں مشروط ضمانت دی ہے۔ دہلی پولیس نے ادے بھانو چِب کو رات میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ادے بھانو چِب کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دیر رات عدالت میں ادے بھانو چب کی پولیس ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کی درخواست دائر کی۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے کے 2 دیگر ملزمان کے ریمانڈ کے لیے بھی الگ الگ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ عدالت نے ادے بھانو چب کی ریمانڈ میں توسیع کے لیے دہلی پولیس کرائم برانچ کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ حالانکہ یوتھ کانگریس کے صدر کی جانب سے درخواست دائر کیے جانے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ادے بھانو چب کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کرائم برانچ ریمانڈ میں توسیع کی ضرورت کے لیے کافی وجوہات پیش نہیں کر سکی۔ عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے ادے بھانو چب کو اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکٹرانک گیجٹس بھی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ادے بھانو چِب کی ضمانت کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آئی وائی سی کے صدر ادے بھانو چب جی کو ضمانت مل گئی ہے۔عدالت میں مودی حکومت کی تمام سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں اور سچ کی جیت ہوئی۔ احتجاج کا حق ہمیں آئین نے دیا ہے اور کوئی بھی تاناشاہ یہ حق ہم سے چھین نہیں سکتا۔ کانگریس پارٹی عوام کی آواز کو مضبوطی سے اٹھاتی رہے گی۔‘‘

ادے بھانو چِب کی ضمانت کے بعد یوتھ کانگریس نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ ’’ستیہ میو جیتے۔ ادے بھانو چِب کو ضمانت مل گئی۔ آدھی رات کو جب ملک سو رہا تھا، عدلیہ دہلی کرائم برانچ کی ہر سازش کو ناکام بنا رہی تھی۔ آدھی رات کو پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے ادے بھانو چِب کی 7 دنوں کی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی، جسے عدلیہ نے مسترد کرتے ہوئے ادے بھانو چِب کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔‘‘ ساتھی ہی لکھا کہ ’’ہم عدلیہ اور تمام وکلاء کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے رات کے اندھیرے میں انصاف کا چراغ جلاتے ہوئے اس ہندوستان مخالف تجارتی معاہدے کے خلاف ایک نئے سورج کا طلوع کیا۔‘‘


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...