افغانستان نے اسلام آباد پر کیا ہوائی حملہ، پاکستانی فوجی چیف عاصم منیر کے صلاح کار کی موت

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 27, 2026364 Views


افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ فوجی آپریشنز کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا اور پاکستانی فوج کے اہم ٹھکانوں، مراکز و فوجی عمارتوں کو ہدف بنایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان اور افغانستان کا قومی پرچم</p></div><div class="paragraphs"><p>پاکستان اور افغانستان کا قومی پرچم</p></div>

i

user

افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی لمحہ بہ لمحہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں اور اب تک کئی جانیں تلف ہو چکی ہیں۔ جمعہ کے روز افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پاکستان کے فوجی ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کی طرف سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ صبح تقریباً 11 بجے افغان فضائیہ نے پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد کے فیض آباد میں فوجی کیمپ کو ہدف بنایا۔ اس کے علاوہ نوشہرہ کے فوجی کینٹ، جمرود کی فوجی کالونی اور ایبٹ آباد میں بھی کئی ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔ اسلام آباد میں ہوئی ایئر اسٹرائیک میں پاکستانی فوجی چیف عاصم منیر کے صلاح کار عاشق کی موت بھی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشنز کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا اور پاکستانی فوج کے اہم ٹھکانوں، مراکز و فوجی عمارتوں کو ہدف بنایا گیا۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاکستان کے ذریعہ ایک رات قبل افغان شہروں کابل، قندھار اور پکتیکا میں کی گئی ہوائی دراندازی کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ حالانکہ ان حملوں سے ہوئے نقصان یا ہلاکتوں کے بارے میں فی الحال کوئی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ افغانی حملہ کے بارے میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے جو حملے کیے ہیں، وہ صرف شروعات ہیں، ہم مزید بڑے شہروں پر حملے کریں گے۔‘‘

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے جمعہ کی صبح کہا کہ اب پاکستان کا صبر ختم ہو گیا ہے اور افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ جیسے حالات ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پاکستان چاہتا ہے ناٹو کی فوج جانے کے بعد افغانستان میں امن ہو، اب امن خراب ہو۔‘‘ اس بیان پر افغان حکومت کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ ماہ قبل قطر اور ترکیے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی کوشش ہوئی تھی، لیکن اب پھر سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ افغانستان کا دعویٰ ہے کہ 55 پاکستانی فوجی مارے گئے اور کچھ کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے 8 فوجی مارے گئے اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان کے صلاح کار عطاء اللہ طرار کا کہنا ہے کہ صرف 2 دہشت گردی مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ افغانی حملوں کے جواب میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ’آپریشن غضب للحق‘ شروع کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...