اس ملاقات کے دوران راگھو کی بیٹی شردھا وہیں موجود تھی، جسے راہل گاندھی نے اپنی گود میں اٹھایا اور چاکلیٹ دے کر اپنائیت کے ساتھ کچھ باتیں کیں۔ کانگریس کے ذریعہ آج شیئر کردہ ویڈیو میں راہل گاندھی کی گود میں بیٹھی شردھا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں راہل گاندھی شردھا کے پیر میں نظر آنے والی ایک چوٹ کے بارے میں پوچھا، تو گھر والوں نے بتایا گیا کہ اس چوٹ کا بہت علاج کرایا جا رہا ہے لیکن فائدہ نہیں ہو رہا۔ یہ سن کر راہل گاندھی نے کانگریس ریاستی صدر کو ہدایت دی کہ بچی کی چوٹ کا بہتر سے بہتر علاج کرایا جائے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے راگھو کو بھی یہ یقین دلایا کہ جب بھی ضرورت پڑے گی، وہ ان کی مدد کے لیے کھڑے ہیں۔






