
دہلی کے لیے23 فروری کو بارش کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ صبح 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش کی گئی ہے گی جس سے ہوا کا معیار بہتر ہو سکتا ہے اوراے کیو آئی 150 سے کم ہو سکتا ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اتر پردیش میں بھی 23 فروری کو موسم صاف رہے گا۔ لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس دیکھا جا سکتا ہے۔ گورکھپور، پریاگ راج، کانپور، آگرہ، میرٹھ اور گوتم بدھ نگر سمیت کئی اضلاع میں گرمی بڑھے گی۔






