انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے استحصال زدہ، محروم، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلتوں اور قبائلیوں کو 16 فیصد ریزرویشن سے محروم رکھا، ہم لوگوں نے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کر کے سب کے ساتھ انصاف کیا اور ریزرویشن کو بڑھا کر 65 فیصد کر دیا، لیکن عظیم اتحاد کی حکومت بدلتے ہی ڈبل انجن حکومت نے ریزرویشن کو لٹکانے کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں غریبوں، استحصال زدہ لوگوں، ریہڑی پٹری والوں اور سبزی فروشوں کے گھروں اور دکانوں کو اُجاڑا جا رہا ہے۔ بہار میں شراب بندی مہم کو ناکام قرار دیتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ حکومتی سطح پر مافیا کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔






