یکم اپریل 2026 سے قومی شاہراہ پر نقد ٹول بند کرنے کی تیاری میں حکومت، فاسٹیگ-یو پی آئی کا استعمال ہوگا لازمی

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 20, 2026360 Views

حکومت کا کہنا ہے کہ ’ڈیجیٹل ادائیگی‘ کا مقصد مکمل طور پر ڈیجیٹل نیشنل ہائی وے ٹولنگ سسٹم تیار کرنا ہے، تاکہ ٹول کی ادائیگی کا عمل مزید تیز، شفاف اور قابل بھروسہ بن سکے۔

فاسٹیگ، تصویر @IndianTechGuide

فاسٹیگ، تصویر @IndianTechGuide

i

user

حکومت نے جمعہ (20 فروری) کو کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (ایچ ایچ اے آئی) پورے ملک کے قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں پر یکم اپریل 2026 سے نقد ادائیگی مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس قدم کا مقصد مکمل طور پر ڈیجیٹل نیشنل ہائی وے ٹولنگ سسٹم تیار کرنا ہے، تاکہ ٹول کی ادائیگی کا عمل مزید تیز، شفاف اور قابل بھروسہ بن سکے۔

نیا ٹول منصوبہ نافذ ہونے کے بعد قومی شاہراہ کے تمام ٹول پلازوں پر ادائیگی صرف ڈیجیٹل ذرائع سے کی جائے گی۔ اس کے تحت فاسٹیگ یا یو پی آئی کے ذریعے ہی ٹول کی وصولی ہوگی۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے مطابق یہ تجویز الیکٹرانک ٹول کلیکشن کے فوائد کو مزید مستحکم کرنے اور ٹول پلازوں کے انتظامی امور میں کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی سے نیشنل ہائی وے استعمال کرنے والوں کے لیے ’ایز آف کمیوٹنگ‘ (سفر میں آسانی) بہتر ہوگی۔ لین کی گنجائش میں اضافہ ہوگا، ٹول پلازوں پر ٹریفک جام کم ہوگا اور ٹول کے لین دین میں زیادہ یکسانیت اور شفافیت آئے گی۔ ملک میں فاسٹیگ کی 98 فیصد سے زائد رسائی نے ٹول کلیکشن کے نظام کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ آج ٹول کا زیادہ تر لین دین ’آر ایف آئی ڈی‘ پر مبنی فاسٹیگ کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے ہو رہا ہے، جس کی بدولت ٹول پلازوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے آمد و رفت ممکن ہو سکی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ صرف ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے سے آپریشنل صلاحیت مضبوط ہوگی، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے گی اور تاخیر میں کمی واقع ہوگی۔ اس سے ملک بھر کے 1150 سے زائد ٹول پلازوں پر مسافروں کا تجربہ مزید بہتر بنے گا۔ فاسٹیگ کا سالانہ پاس استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ لانچ ہونے کے محض 6 ماہ کے اندر ہی اس کے ذریعے 26.55 کروڑ سے زائد لین دین درج کیے گئے ہیں۔ یہ پاس 3000 روپے کی ایک ساتھ ادائیگی پر ایک سال یا 200 ٹول پلازہ کراسنگ تک فاسٹیگ کو بار بار ریچارج کرنے کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...