ہندوستان اور پاکستان کے میچ نے توڑ دیے ناظرین کے سبھی پرانے ریکارڈ، ’واچ ٹائم‘ نے بھی حیران کیا

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 20, 2026359 Views


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 15 فروری 2026 کو کھیلے گئے میچ نے اسکرین پر 20 بلین منٹ واچ ٹائم کا ریکارڈ بنایا ہے، جو گزشتہ ایڈیشن میں کھیلے گئے میچ کے مقابلہ 42 فیصد زیادہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

ٹی-20 عالمی کپ 2026 سے جب بنگلہ دیش باہر ہوا تو پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد آئی سی سی نے کئی میٹنگیں کیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو متنبہ بھی کیا کہ اگر ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کیا، تو پھر اس کی سزا دی جائے گی۔ کئی دور کی میٹنگیں ہونے کے بعد پی سی بی نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ وہ ہندوستان سے میچ کھیلے گا۔ اب ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس نے واضح کر دیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کا میچ کرانے کے لیے آئی سی سی نے کیوں اپنا پورا زور لگا دیا۔ 15 فروری کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی-20 عالمی کپ 2026 کا جو لیگ مقابلہ کھیلا گیا، اس میں ناظرین کی تعداد نے اپنے سبھی پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس سے پتہ چل رہا ہے کہ ہندوستان میں آفیشیل براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل پارٹنر ’جیو اسٹار‘ کے مطابق ’جیو ہاٹ اسٹار‘ پر ہندوستان-پاکسان مقابلہ نے 163 ملین (16.30 کروڑ) کی ڈیجیٹل رسائی درج کی ہے۔ کسی میچ کے لیے ناظرین کی اتنی رسائی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔ یہ کسی بھی آئی سی سی ٹی-20 ایونٹ کے لیے سب سے زیادہ رسائی ہے۔ اس نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2024 میں کھیلے گئے ٹی-20 عالمی کپ فائنل کے ڈیجیٹل ویورشپ (ناظرین کی رسائی) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق 2024 ایڈیشن میں ہندوستان اور پاکستان کے مقابلے 2026 کے لیگ میچ کی رسائی میں 56 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ صرف موبائل پر یہ کسی بھی آئی سی سی ٹی-20 ایونٹ کے لیے ’لیگ اسٹیج‘ میں ناظرین کی سب سے زیادہ رسائی والا میچ بن گیا ہے۔ ناظرین کی یہ رسائی گزشتہ ہندوستان-پاکستان مقابلے کے اعداد و شمار سے 1.2 گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح ’کنیکٹیڈ ٹی وی‘ (سی ٹی وی) پر ناظرین کی رسائی 2024 کے میچ سے 2.4 گنا زیادہ درج کی گئی۔

اتنا ہی نہیں، ٹی-20 عالمی کپ 2026 میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان مقابلہ کے ’واچ ٹائم‘ نے بھی سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ میچ نے اسکرین پر مجموعی طور پر 20 بلین منٹ کا واچ ٹائم ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ گزشتہ ایڈیشن میں کھیلے گئے میچ کے مقابلہ میں 42 فیصد زیادہ ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ اگر فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے، تو یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...