الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی، ممتا حکومت کے 7 افسران معطل

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 16, 2026359 Views


الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال کے 7 افسران نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 13سی سی کے تحت خلاف ورزی کرتے ہوئے ایس آئی آر کے دوران کام میں لاپرواہی برتی ہے۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئیالیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی

i

user

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے 7 افسران کو معطل کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران ان افسران کی جانب سے لاپرواہی برتنے کی بات سامنے آئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کئی دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ دراصل مغربی بنگال میں محض چند ہفتے بعد آئندہ اسمبلی انتخاب کا اعلان ہونے والا ہے۔ اس کے متعلق الیکشن کمیشن نے تیاری تیز کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ساتوں افسران کو معطل کرنے کے علاوہ چیف سکریٹری کو ان افسران کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال کے 7 افسران نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔ ان افسران نے آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 13سی سی کے تحت خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران کام میں لاپرواہی برتی ہے۔ اتنا ہی نہیں اپنی ڈیوٹی بھی ٹھیک سے نہیں نبھائی ہے۔ پورے ایس آئی آر عمل کے دوران قانونی اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ تحقیقات میں الزام درست پائے جانے کے بعد ساتوں افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےمغربی بنگال کے چیف سکریٹری کو بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ معطل افسران کے خلاف بلا تاخیر ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔ یہ کارروائی ان کے متعلقہ کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی کے ذریعے کی جائے اور اس بارے میں الیکشن کمیشن کو جلد از جلد آگاہ کیا جائے۔

معطل افسران کے نام درج ذیل ہیں:

  1. اے ای آر او ڈاکٹر سیف الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت، 56-سمشیر گنج اسمبلی نشست، ضلع مرشد آباد۔

  2. اے ای آر او نیتیش داس، ریونیو آفیسر فرکا، 55-فرکا اسمبلی سیٹ۔

  3. اے ای آر او دالیا رے چودھری، ویمن ڈیولپمنٹ آفس میناگڑی ڈیولپمنٹ بلاک، 16-میناگڑی اسمبلی حلقہ۔

  4. اے ای آر او شیخ مرشد عالم، اے ڈی اے سوتی بلاک، 57-سوتی اسمبلی حلقہ۔

  5. اے ای آر او ستیہ جیت داس، جوائنٹ بی ڈی او، ایف ای او 139-کیننگ پوربا اسمبلی حلقہ۔

  6. اے ای آر او جوئے دیپ کنڈو، 139-کیننگ پوربا اسمبلی حلقہ۔

  7. اے ای آر او دیباشیش بسواس، جوائنٹ بی ڈی او، 229-ڈبرا اسمبلی حلقہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...