
بتادیں کہ بھارت منڈپم کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں 30 سے زیادہ اسکول اس خصوصی ٹریفک پلان سے متاثر ہوں گے۔ جبکہ وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے مختص کردہ روٹ پر 10 اسکول ہیں جن میں بورڈ امتحان کے سینٹر بھی ہوں گے۔ وہاں تقریباً 2 ہزار 943 طلباء امتحان دیں گے۔ ان اسکولوں تک پہنچنے کے لیے بھی متبادل روٹ بنائے گئے ہیں۔ اس پلان کے تحت امتحان دینے والے طلباء کو پریشانی سے بچانے کے لیے ہراسکول کے آ س پاس افسران کو تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔






