
یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹو، ٹیکسی اور بائیک ٹیکسی کے لیے فوری طور پر کم از کم کرایہ مقرر کرے اور یہ فیصلہ ڈرائیوروں سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے۔ انہوں نے پرائیویٹ ( سفید نمبر پلیٹ) کے کمرشل استعمال پر پوری طرح پابندی لگانے یا انہیں کمرشل کیٹیگری میں تبدیل کرنے کی بات کہی ہے۔ اس کے علاوہ یونین چاہتی ہے کہ حکومت ان کمپنیوں پر کڑی نظر رکھے تاکہ ان کی من مانی کو روکا جا سکے اور ڈرائیوروں کو استحصال سے بچایا جاسکے۔ اس دوران ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کچھ شہروں میں اس کا اثر ہلکا اور دوسروں میں زیادہ ہو سکتا ہے-






