
انش ساہو آٹھویں جماعت میں تھا اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے تاہم اس کے کمرے سے بچے کا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ انش اپنے موبائل فون پر فری فائر گیم کھیلنے کا عادی تھا۔ ہوسکتا ہے کہ گیم میں دیئے گئے کسی ٹاسک کو پورا کرنےکے دباؤ میں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہو۔ خودکشی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم لواحقین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ پپلانی پولس اس وقت تفتیش کر رہی ہے۔





