ہماچل پردیش میں برف باری سے 1200 سے زائد سڑکیں بند، سرد لہر کے ایلرٹ سے شعبۂ سیاحت میں افراتفری

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 27, 2026361 Views


ملک کے کئی حصوں میں اچانک موسم کی تبدیلی کے دوران پیر کو ہماچل پردیش میں شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے 1,250 سے زیادہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ اس وقت ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں سیاح برف باری دیکھنے شملہ پہنچے ہوئے ہیں لیکن اب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہماچل کی وادیوں میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے گئے لوگ سڑک بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔ اس دوران محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے سڑکوں کی بحالی کے لیے تقریباً 3,500 مشینیں اور جے سی بی تعینات کی ہیں۔ لاہول اور اسپیتی کے تابو گاؤں میں درجہ حرارت صفرسے 10.2 ڈگری سیلسیس نیچے درج کیا گیا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...