
اس دوران چردھار علاقہ کے تحت گورنمنٹ پرائمری اسکول اونی، بمٹھی، چردھار، چھت کوٹ، گجیندر پور، گرگاؤں، کیسندر، کیارک، سرولی، افلڈا، جونیئر ہائی اسکول گرگاؤں اور چھت کوٹ، ہائی اسکول چردھار اور افلڈہ، اور گورنمنٹ انٹر کالج کیارک میں بھی دو دنوں تک چھٹی رہے گی۔ دریں اثناء محکمہ جنگلات کی ٹیم تیندوے کی نگرانی میں مصروف ہے اور پنجرے لگانے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ گاؤں والوں نے انتظامیہ سے علاقے میں حالات معمول پر لانے کے لیے فوری اور ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






