
اس اقدام کو ناقدین نے علامتی اعلان، طاقت کے اظہار اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم اقدام قرار دیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس تصویر یا اعلان پر فوری طور پر کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم اس معاملے نے سوشل میڈیا اور عالمی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
خیال رہے کہ اسی ماہ کے آغاز میں امریکہ نے وینزویلا کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کی تھی۔ اس کارروائی کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو بعد ازاں نیویارک منتقل کیا گیا، جہاں ان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کی سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی خطے میں سلامتی اور منشیات کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے ضروری تھی۔






