
حماس تنظیم کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ جمعرات کو غزہ پر ہونے والے حملے “اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیلی قابض طاقت جنگ بندی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو چکی ہے۔” غزہ میں جنگ بندی 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی تھی، تاہم اس دوران متعدد خلاف ورزیاں ہوئیں اور تب سے اب تک 425 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسی مدت کے دوران مسلح افراد نے اس کے 3 فوجیوں کو ہلاک کیا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)






