
ریلوے کے ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کو دینے کے لیے چاندی کے گولڈ پلیٹیڈ سکے ہوتے ہیں۔ ان کی قیمت 2,000 سے 2,200 روپئے کے درمیان ہوتی ہے۔ مگر جن ملازمین کو یہ سکے دیئے گئے وہ چاندی کے نہیں تھے۔ ان میں صرف 0.23 فیصد چاندی تھی۔ اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ریلوے نے ان سکوں کی جانچ نہیں کروائی؟ ٹینڈر کے بعد ملنے والے سکوں کو لا کر ڈپو میں رکھ دیا گیا۔ یہ سکے اندور کی فرم ’میسرس وائبل ڈائمنڈس‘ سے خریدے گئے تھے۔






